سارک اجلاس کی منسوخی کو پاکستان سے منسوب کرنے کی خبریں، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

153

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے سارک کانفرنس کے مجوزہ اجلاس کی منسوخی پاکستان سے منسوب کرنے کی خبروں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یہ فیک نیوز کی ایک اور زندہ مثال ہے کہ کس طرح بھارت انٹرنیشنل کمیونٹی کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے میڈیا کا استعمال کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سارک کونسل کے اجلاس کی درخواست نیپال کی جانب سے کی گئی تھی جو 25 ستمبر کو ہونا تھی۔

سارک (ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن ) کا قیام 1985ء میں ہوا تھا۔ اس تنظیم میں افغاستان، پاکستان، بھوٹان، بنگلا دیش، انڈیا، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.