جنرل اسمبلی اجلاس میں ترک صدر نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا

144

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کی گونج ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری بھارتی ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ۔ افغانوں کے ساتھ یک جہتی جاری رکھیں گے ۔
اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع کا واحد اور بہترین حل خود مختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کا قیام ہے ۔
قطر کے امیر تمیم بن حماد نے فلسطینیوں کو عالمی برادری کی ذمہ داری قرار دیا ، انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم بند کرا کے امن یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔
اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ہر سال دنیا کو 2 کورونا ویکسین کی 2 ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔

تبصرے بند ہیں.