ممبئی : 25 سالہ بھارتی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی منگیتر کے ساتھ دردناک موت ، شوبز حلقو ں میں غم کے سائے ۔ دونوں کی موت گاڑی گہرے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق مراٹھی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے اوران کے منگیتر شبھم دوگڑے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ندی میں جاگری ۔یہ حادثہ گواکے علاقے ارپورا کے علاقے میں ہوا جہاں تیز رفتارکار شبھم دوگڑے سے سنبھل نہ سکی اور گہرے پانی میں جاگری۔
گاڑی کے ندی میں گرنے سے سنٹرل لاک سسٹم خراب ہوگیا اور دونوں گاڑی میں پھنس کر رہ گئے جس کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی رہائشی ایشوری کی چند ہفتے قبل منگنی ہوئی تھی اور وہ اپنے منگیتر شبھم دوگڑے کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے گوا میں مقیم تھیں ۔
میڈیکل حکام کے مطابق دونوں کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کے روز صبح پانچ بجے کا ہے دونوں ایک پارٹی سے ہوٹل واپس لوٹ رہے تھے کہ تیز رفتار کار گہری ندی میں جاگری ۔
پچیس سالہ ایشوری دیش پانڈے کی عمر 25 سال تھی لیکن وہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوچکی تھیں ۔
کوویڈ19 کی وجہ سے ان کی ایک ہندی اور دومراٹھی فلموں کے شوٹ تاخیر کا شکار تھے ۔
تبصرے بند ہیں.