‘انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کیا، ہائی کمیشن دورے کے حق میں تھا’

112

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے برطانوی حکومت سے آزاد ہے ۔
کرسچن ٹرنر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے مداحوں کے گہرے دکھ میں شریک ہوں کہ انگلینڈ اکتوبر میں پاکستان نہیں آرہا ۔
برطانوی ہائی کمیشن دورے کے حق میں تھا اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے دورے کی مخالفت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائس بھی تبدیل نہیں ہوئی تھی ۔
کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور 2022 میں برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بھرپور کوشش کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ضمن میں خوب محنت کی ، مجھے یقین ہے ہم جلد ہی کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین کی چیخیں سنیں گے ۔ آخر پر جیت کرکٹ کی ہو گی ۔

تبصرے بند ہیں.