کورونا پابندیوں میں نمایاں کمی ،ہفتہ کی چھُٹی ختم،نوٹیفیکیشن جاری 

141

لاہور :عالمی وبا کی چوتھی لہر آنے کے بعد جہاں ستمبر کے آغاز میں ہی نئی پابندیاں لگا دی گئیں تھیں وہیں اب این سی او سی کی طرف سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کر دی گئیں ،ہفتہ میں ایک روز چھٹی ہو گی ۔

وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا میں کمی کے باعث  22 ستمبر کے بعد شدیدپھیلاؤوالے اضلاع  جن میں لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں شامل ہیں   سے اضافی پابندیاں ہٹا ئیں جائیں گی ، ملک بھر کے لیے  این پی آئیز 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی، جن کا جائزہ 28 ستمبر کو این سی او سی میں ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک جاری رہیں گی ،ہفتہ میں ایک روز چھٹی اور اقات کاراب رات دس کی بجائے بارہ بجے تک انڈور اور آئوٹ ڈور کھانے پینے کی اجازت ہوگی،تاہم  ریسٹورنٹس یا ہوٹلز کے اندر 50 فیصد  گنجائش کے ساتھ ویکسینیٹڈ افراد  کو ہی  کھانے پینے کی اجازت ہوگی .

نئے نوٹیفیکشن کے مطابق انڈور شادی کی تقریبات میں ویکسین شدہ دوسو افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی ،جبکہ آئوٹ ڈور کی شادی کی تقریب میں چار سو افراد شرکت کر سکیں گے،،ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہوگا،مقامی انتظامیہ کی اجازت سے مزاروں کو کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے .

سرکاری دفاتر  میں سو فیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں  50 فیصد جبکہ ریل لگاڑیوں میں 70 فیصد   سواریوں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی ،تاہم مسافروں کو کسی بھی قسم کے سنیکس فراہمی پر پابندی ہوگی ، نئے نوٹیفکیشن میں سینما ہالز کو بند رکھنے کا ہی فیصلہ کیا گیا ،جسمانی رابطے والے کھیل جیسے کراٹے باکسنگ،مارشل آرٹس،رگبی ،واٹر پولو،کبڈی اور ریسلنگ پر پابندی برقرار رہے گی،ویکسین شدہ افراد کو انڈو رجیمز میں سرگرمیوں  کی اجازت ہوگی ۔

 این سی او سی کی طرف سے کرونا  کے پھیلاؤ اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی  نگرانی کی جا رہی ہے جب بھی وارئرس کے  پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس مناسبت سے فیصلے کیے جائیں گے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سایئنو فارم ویکسین  کی وافر مقدار  ملک میں میں موجود ہے ، عوام بلا تاخیر اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے سائینو فارم ویکسین لگوا کر اپنے ویکسینیشن عمل کو مکمل کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.