پاکستان کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا، شہباز گل

110

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی نے جیل جانا ہے تو وہ شریفوں کا پورا ٹبر ہے جبکہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ویڈیوز بنا کر فارورڈ کرنے میں ماہر ہیں۔

 

مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ٹوئٹ نہ کریں تو انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے جبکہ ایک لفظ حرام ہے جو انہوں نے انگلینڈ ٹیم پر کہا ہو۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا اور اپنے وقار پر آنچ نہیں آنے دے گا کیونکہ پاکستان کی کمان اس وقت عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سودا نہیں کرے گا۔ پاک فوج نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور پاکستان ایسی چھوٹی باتوں پر پریشر میں آنے والا نہیں ہے۔

 

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتے تھے اور شریف خاندان کا کھانا بھی پی آئی اے کے 777 طیارے کے ذریعے دوسرے ممالک میں بھجوایا گیا جبکہ ن لیگ والوں نے جو چوری کی ہے وہ اس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو عدالتوں میں اپنی آمدنی کی رسیدیں دینے کی بجائے قطری خط پیش کرتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی پریس ریلیز جاری ہوئی ہے اور پریس ریلیز عمران خان کے حکم پر جاری کی گئی اور اس کا مقصد چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے جبکہ ہمیں بلیک میل کر کے چیئرمین نیب کو ایکسٹینشن نہیں دی جا سکتی۔

 

انہوں نے کہا آٹے کی 450 ارب کی چوری پر پریس ریلیز کیوں نہیں جاری ہوتی اور بنی گالہ کے غیر قانونی محل کو قانونی کرایا گیا اس پر پریس ریلیز نہیں آتی جبکہ ایل این جی کی 400 ارب روپے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔ 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ 538 ارب روپے کی ریکوری کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے اور اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے اس کو بھی بند کیا جائے کیونکہ 3 سال میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹرویز بنائیں۔ 

 

تبصرے بند ہیں.