کوئی سکیورٹی تھریٹ نہ تھا ؟دورہ انگلینڈ منسوخی کی اصل وجہ سامنے آگئی

194

اسلام آباد:برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے انگلینڈ کرکٹ بور ڈ کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا دورہ سکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیںہوا ،یہ فیصلہ برطانوی حکومت کا نہیں یہ انگلش بورڈ کا فیصلہ تھا ۔

 

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا آج ایک افسوسناک دن ہے ،انگلینڈٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے خوب محنت کی گئی لیکن افسوس یہ منسوخ ہو گیا ،انہوں نے کہا پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ،میںخود کو یہاں بالکل محفوظ سمجھ رہا ہوں ۔

 

دورہ انگلینڈ کی منسوخی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے کہا انگلینڈکرکٹ ٹیم کادورہ سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا،کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجوہات پاکستان انتظامیہ کو بتائی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کرکٹ ہمارے خون میں ہے ہم سب افسردہ ہیں،برطانوی ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا تھا ،کرسچن ٹرنر نے کہا ای سی بی نے واضح طور پر کہا کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی۔

تبصرے بند ہیں.