لندن : چیئرمین پی سی بی کے لکھے گئے خط کا چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے جواب دینے سے انکار کردیا ۔ رمیز راجہ نے برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو خط میں دورہ پاکستان کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ای ین واٹ مور کو خط لکھا گیا ہے جس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں پاک انگلینڈ میچز پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور انگلش ٹیم کو ہوٹل کے بجائے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) میں قیام کے لیے کہا گیا تھا۔
انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار دن کے لیے سیل کیا جانا تھا اور ہائی پرفارمنس سینٹر سے انگلش کھلاڑی پیدل گراؤنڈ آسکتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.