لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

187

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش سے سٹرکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا ۔ میرپور آزاد کشمیر اور گردو نواح میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

واضح رہے کہ ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ کراچی میں چوتھا مون سون اسپیل 23 ستمبر سے شروع ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.