سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

934

کراچی: حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کے موقع پر 22 ستمبر بروز بدھ  صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 14صفر کو سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 278 واں عرس ہے، اس عرس کے موقع پر بدھ 22ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اورکارپوریشن وغیرہ بند رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.