دورہ نیوزی لینڈ منسوخی کے بعد کیا انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے ؟اہم خبر

75

لاہور :پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخی کے بعد اب یہ سوال اُٹھ رہے ہیں کہ کیا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ہو گی یا نہیں؟

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونےو الی سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 48 گھنٹوں میں اہم میٹنگ ہونا تھی جو تاحال نہ ہو سکی ،48 گھنٹے سے زائد کا وقت بھی گزر گیا ،اس وقت انگلینڈ پر بھی شاید سیریز منسوخی کی تلوار لٹک رہی ہے ۔

 

اس سلسلے میں پاکستان بھی سفارتی محاذ پر کوششوں میں مصروف ہے ،سپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مثبت پیش رفت کی صورت میں میچز لاہور یا کراچی میں ہو سکتے ہیں۔

 

فائیو آئیز کی نیوزی لینڈ کو فیک تھریٹ جاری کیے جانے کے بعد انگلینڈ سیریز میں بھی کردار ادا کرنے کا امکان ہے،فائیو آئیز کی مداخلت انگلینڈ سیریز کو بھی کو متاثر کرسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.