طالبان نے آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کردی

175

کابل : طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ انتظامیہ کی طرف سے منعقد کردہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

افغانستان میں طالبان نے  آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.