وفاقی وزرا نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

120

اسلام آباد : وفاقی وزرا نے ایک مرتبہ پر الیکشن کمیشن کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور مشیر وزیر اعظم بابر اعوان نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے بہت سی باتیں صیغہ راز میں ہیں۔ آپ کا تقرر کس طرح کیا گیا وہ راز خفیہ ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے انہوں نے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر ادارے کو تباہ کر رہے ہیں ۔ کیا آپ اوورسیز کوووٹ کے حق سے محروم رکھیں گے؟ الیکشن کمیشن کا آزاد ادارہ بنائیں گے۔

 

بابراعوان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چکوال انتخابات میں ای وی ایم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ الیکشن عمران خان نہیں عبوری حکومت کرائے گی۔

تبصرے بند ہیں.