حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ ٹاکرہ، فیاض الحسن چوہان کا رانا مشہود سے رابطہ

123

لاہور: پنجاب حکومت اور اپوزیشن اراکین کے کرکٹ میچ سے متعلق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا لیگی رہنما رانا مشہود سے ٹیلیفونک رابطہ ، کہا نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باعث اس ٹورنامنٹ کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ تمام اراکین اسمبلی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے ۔

 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے افتتاحی میچ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مہمان خصوصی ہوں ۔

 

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کھیل کے ذریعے دنیا کو بتا دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔ رانا مشہور احمد کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کی گزارشات کا خیر مقدم کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں کھیلا جائے گا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.