مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل، 25 ستمبر تک بارش کا امکان

227

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر پیر کی شام/ رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقے آج خشک اور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ چد مقامات پر بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

آج رات سے گلگت بلتستان، وزیرستان، کوہاٹ، پشاور، چترال، دیر، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین، گجرات، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی، وسطی پنجاب، زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ ائیرپورٹ 55، لاہور 08، جہلم 01، اسلام کوٹ 36، چھاچھرو 07، ڈھلئی 03 اور چراٹ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 43، دالبندین اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.