لاہور: جون کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی اُن کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتیں ہیں جن کیلئے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں ۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کی اہم سیاسی شخصیت سے شادی کر لی ہے ، لیکن انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا ۔
اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شہلا رضا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگر حریم شاہ کی شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے ، ہمیں حق نہیں پہنچتا ہم اس پر بات کریں ، انہوں نے کہا فی الحال انہیں بھی نہیں معلوم کے حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کی کس سیاسی شخصیت سے شادی کی ہے ۔
کچھ دن پہلے حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا ۔ ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا تھا لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے تصویر میں جن کا ہاتھ تھاما ہوا تھا وہ کون ہیں ، بعد میں ٹک ٹاک اسٹار نے اُس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.