پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان

151

 

ریاض : سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر سے ملاقات کی ۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ پروازیں شروع کرنے پر زور دیا ۔ جس بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سفیر پاکستان بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو بتایا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جن پاکستانی شہریوں نے پہلی ڈوز سعودی عرب میں لی اور دوسری پاکستان میں تو ان کے لیے براہ راست پروازیں کھول دی جائیں۔

 

 

سفیر پاکستان نے کہا کہ براہ راست پروازوں میں منقسم خاندان کے افراد، اساتذہ  اور طلبہ کو پہلے اجازت دی جائے جو کئی ماہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

سعودی سول ایوی ایشن کے صدر نے یقین دلایا کہ وہ سفیر پاکستان کی تجویز پر ہیلتھ حکام سے مشاورت کریں گے جس کے بعد ان پاکستانیوں کو جو اپنے ملک میں پھنسے ہوئے سعودی عرب لایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.