پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بچانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے: وسیم اکرم

216

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو آسانی سے ختم ہونے نہیں دیں گے بلکہ اس کی بحالی کیلئے پوری طاقت لگا دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور یہاں سکیورٹی کا بہترین نظام ہے اس لیے دنیا کو ہمیں ایک موقع ضرور دینا چاہیے ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سب کی طرح وہ بھی تکلیف میں ہیں ، ایسی صورتحال کا پہلے بھی سامنا کرچکے ہیں ، ہم اس مشکل وقت سے نکلنا ہے ، ٹیم سے کہا ہے اپنا غصہ پرفامنس میں نکالیں ، ہمیں دنیا کی بہترین ٹیم بنانی ہے تاکہ دیگر ٹیمیں ہمارے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کے لیے لائنوں میں لگیں یہی اس کا بہترین علاج ہے ۔

رامیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ کا اور میرا درد ایک ہی ہے جو کچھ ہوا پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے ، سب کو اندازہ ہے ہم کیا چاہتے تھے ، ہم پہلے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں مگر آگے بڑھیں ہیں ۔ ہم میں ان حالات سے لڑنے کی قوت بہت ہے ، ہم میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کرکٹ ٹیم اور فینز کی وجہ سے ہے ، اپنی اسی صلاحیت کی بنیاد پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں ۔ آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر پریشر میں آگئی ہے ، ہمیں خود پر اعتماد ہے ہم ایسی صورتحال سے پھر سے باہر نکلیں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.