کراچی: پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ حرا مانی کے والد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس بات کی اطلاع حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے اپنی پوسٹ میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز اپنے والد کے ہمراہ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے انھیں بہترین رہنما قرار دیا تھا۔
حرا مانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرے والد نے مجھے ہمیشہ مجھے تاکید کی کہ نماز پڑھ کر ہمیشہ یہ دعا کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دل میں اپنے بندوں کیلئے رحم رکھے۔
View this post on Instagram
بتایا جا رہا ہے کہ حرا مانی کے والد کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.