پاکستان میں کورونا سے مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے

161

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار ، 206 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 2 ہزار ، 580 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 23 ہزار ، 841 تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ 4 ہزار ، 964 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار ، 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی ۔

تبصرے بند ہیں.