ایکسپو 2020 دبئی کے مفت ٹکٹ کیلئے اہل افراد کونسے ہیں؟

75

 

دبئی : ایکسپو 2020 دبئی اس سال کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ایکسپو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سیاح آئیں گے۔

 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق چھ مہینے دورانیے پر مشتمل ایونٹ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا جس کے لیے ویب سائٹ expo2020dubai.com پر آن لائن دستیاب ہیں۔

 

ٹکٹ کی قیمت اور متعلقہ سہولیات کی بنا پر اسے تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹکٹ عالمی طور پر سو سے زائد مارکیٹوں میں 25 سو سے زائد مجاز ریٹیلرز اور آن لائن ٹریول ایجنٹس کے پاس دستیاب ہیں۔

 

کچھ سیاحوں کو مفت اعزازی ٹکٹ بھی ملیں گے ۔ایکسپو 2020 دبئی میں مفت داخلے کے اہل افراد  میں خصوصی افراد، 60 سال اور اس سے زائد عمر کے سیاح، 18 سال سے کم عمر کے بچے، دنیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے درست شناخت رکھنے والے طلبہ ، ایمریٹس ایئرلائن کے مسافر جو دبئی جا رہے ہوں اور وہ چھ گھنٹے سے زائد یہاں ٹرانزٹ کر رہے ہوں۔

تبصرے بند ہیں.