معروف ادا کار زبیر کے والد اور فلم پروڈیوسر حاجی پرویز انتقال کرگئے

129

لاہور: معروف اداکار زبیر کے والد حاجی پرویز انتقال کرگئے ۔ پرویز پروڈکشنز کے مالک حاجی پرویز کافی دنوں سے علیل تھے ان کی طبعیت خراب ہونے پر ان کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

مرحوم حاجی پرویز  نے اپنے بھائی ہدایتکار ایم اکرم ( مرحوم ) کے ساتھ مل کر پاکستان فلم انڈسٹری میں متعدد فلمیں بنائیں ۔ ان کی پروڈکشنز میں بننے والی فلموں میں  میدان ، چڑھدا سورج ، خان چاچا، کورا کاغذجیسی لاتعداد سپرہٹ فلمیں شامل ہیں ۔

حاجی پرویز پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت تھے جنہوں نے انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ شوبز حلقوں میں ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا  ۔

 

تبصرے بند ہیں.