کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

125

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ کے قریب آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ کے قریب تھا۔ اس سے قبل گزشتہ رات 12 بج کر 12 منٹ پر بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ 
بارکھان اور گرد و نوح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز بارکھان شہر سے 41 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ بارکھان میں آئے گزشتہ رات کے زلزلے اور کوئٹہ کے قریب آنے والے تازہ ترین زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تبصرے بند ہیں.