پولیس ہیلپ لائن 15 پر جعلی کالز کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

158

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر جعلی اور غیر ضروری کالز کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کے حکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
سیف سٹی اتھارٹی نے جعلی اور غیر ضروری کالز کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کیلئے آئی جی پنجاب کو تحریری رپورٹ ارسال کی ہے جس پر آئی جی نے قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ 
ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں صرف لاہور میں ایک کروڑ 15 لاکھ جبکہ صوبہ بھر سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کالز موصول ہوئیں جن میں سے 90 فیصد کالز جعلی یا غیر متعلقہ تھیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے جعلی اور غیر ضروری کالز کرنے والے افراد کی رپورٹ تیار کی جن میں سے ٹاپ 2400 کالرز کو وارننگ بھی جاری کی گئی مگر وہ باز نہ آئے جس پر آئی جی پنجاب کو رپورٹ ارسال کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے آئی جی پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ یہ فراد بلاوجہ کالز کر کے لائن مصروف رکھتے ہیں جس کے باعث ضرورت مند شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر آئی جی پنجاب پولیس راﺅ سردار علی خان نے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ 

تبصرے بند ہیں.