وزیراعظم کو شہباز شریف کا خط، الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے نام تجویز کر دیئے

121

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو ممبر الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا کے لیے نام تجویز کر دیئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔

شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) طارق افتخار، جسٹس (ریٹائرڈ) مشتاق، خالد مقصود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا گیا ہے۔

حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوخوا میں 3، 3 نام تجویز کر دئیے ہیں اور خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.