فیک ڈیمانڈ نوٹسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی ناردرن حکام

144

لاہور: سوئی ناردرن نے فیک ڈیمانڈ نوٹسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور سوئی ناردرن حکام ہربنس پورہ آفس سے جاری ہونے والے فیک ڈیمانڈ نوٹسز کا پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں جس کی انکوائری چل رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بعض لوگ ذاتی مفادات کی خاطر محکمہ کے افسران اور دیگر سٹاف پر الزام تراشی کرتے ہیں حالانکہ محکمہ میرٹ اور پالیسی کے تحت عوام کی خدمت پر مامور ہے۔ لاہور ریجن میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر دو سو ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو رہے ہیں اور اتنے ہی میٹر لگ رہے ہیں ۔

ترجمان ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ لاہور ریجن میں ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کے لئے تمام ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے کسٹمر سنٹر اور سیلز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے لاہور ریجن اور متعلقہ دفاتر کھلے ہیں عوام درپیش مسائل کے تدارک کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.