بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، نااہل اور ظالم حکومت کو جانا ہوگا: شہباز شریف

131

 

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حذب اختلاف میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کردیا ہے ۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے۔ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا۔بدترین مہنگائی،پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا۔

 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے زریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا۔ ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا ۔ ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔

 

رپورٹ میں گہا گیا ہے کہ ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ۔ ماہانہ 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا ۔ ماہانہ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا ۔

 

ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 75 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.