کراچی میں ٹریفک پولیس کی کارروائی ، چالان کے ضمن میں کروڑ سے زائد جرمانہ

54

کراچی: ٹریفک پولیس نے ایک کروڑ سے زائد جرمانے کردیئے ۔شہر قائد میں  کم عمر ڈرائیوروں، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف جاری مہم کے صرف 14 روز کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورں ، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف رواں ماہ 2 ستمبر سے جاری مہم کے دوران 15 ستمبر تک (14 روز) میں مجموعی طور پر 16 ہزار 611 چالان کر کے ایک کروڑ 10 لاکھ 37 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کئے ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر سے 15 ستمبر تک ٹریفک پولیس نے  شہر بھر میں خصوصی مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے 11 ہزار 149 چالان کر کے مجموعی طور پر 55 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس کے علاوہ  والدین اور گاڑی کے مالکان کومجموعی طور پر 5 ہزار 462 چالان کر کے نہ صرف مجموعی طور پر 54 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا بلکہ خلاف ورزی پر 10 ہزار 754 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.