حکومت کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمینٹ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ

164

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمینٹ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ 
حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے قوانین موجود ہیں۔ 
 واضح رہے کہ مجوزہ بل میں ایک ترمیم کے ذریعے انتخابی فہرستیں بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کے سپرد کرنے کی بھی تجویز ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.