پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

118

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
کیوی ٹیم 18 سال بعد پہلی بار پاکستان میں کھیل رہی ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خاصہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث سٹیڈیم کی گنجائش کے 25 فیصد یعنی 4 ہزار 500 تماشائی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو دورہ بنگلہ دیش کے دوران شکست ضرور ہوئی مگر ہم اسے آسان نہیں لیں گے کیونکہ کیوی ٹیم میں صلاحیتوں سے بھرپور کھلاڑی شامل ہیں جو کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان نوجوانوں کو موقع دینے کی کوشش کریں گے جنہیں ابھی تک چانس نہیں ملا، عبداللہ شفیق بہت اچھا بلے باز ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں میچ ونر کھلاڑی بنے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.