راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،افغانستان کی تازہ صورتحال اور انسانی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔ آرمی چیف نے انسانی اور مہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحران کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کردار کی تعریف کی۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر نے چار دہائیوں تک چالیس لاکھ مہاجرین کی میزبانی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی سمیت افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ حالات کی مزید بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.