طالبان کی طرف سے امریکہ کو بڑی پیشکش 

208

کابل:خطے کی بدلتی صورتحال اور افغان طالبان کے مثبت ردعمل نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے ،20 سال امریکہ کیساتھ حالت جنگ میں رہنے کے باوجود طالبان نے امریکہ کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ دوبارہ کابل میں کھولنے کی پیشکش کر دی ۔

طالبان رہنما انس حقانی نے سرینا ہوٹل میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں ،انہوں نے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور کابل میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولیں ،ہماری حکومت ہر طرح سے غیر ملکی سفارتکاروں کیساتھ تعاون اور ان کا تحفظ کرے گی ۔

انس حقانی صحافیوں کو اعتماد دلاتے ہوئے کہا کہ اب انہیں افغانستان میں ڈرنے کی ضرورت نہیں ،وہ کابل چھوڑیں اور پورے افغانستان کی سیر کریں ،جائیں اور افغانستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انس حقانی کا کہنا تھا کہ کابل کے صدارتی محل میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ،افغان طالبان قیادت پہلے کی طرح متحد ہے ۔

تبصرے بند ہیں.