مریم نواز نے بالآخر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم موجودگی کا جواب دے ہی دیا 

149

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے تنظیمی اجلاس کے دوسرے اجلاس میں مریم نواز نے شہبا زشریف اور حمزہ شہباز کی عدم موجودگی میں دوٹوک الفاظ میں موقف دیتے ہوئے کہا کہ تیس سال ہوگئے ہیں شریف فیملی میں اختلافات کی باتیں سنتے ہوئے ، یہ جمہوری جماعت ہے کسی کے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے تنظیمی اجلاس سے لیگی قیادت نے خطاب کیا جسمیں پارٹی قائد نے اپنے دور کے قومی منصوبوں پر روشنی ڈالی ،پارٹی تنظیم کے اس دوسرے اجلاس میں بھی شہبا زشریف اور حمزہ شہباز نے شرکت نہ کی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بہاولپور ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پارٹی قائد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اس موقع پر مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تیس سال ہوگئے شریف فیملی میں اختلافات کی باتیں سنتے ہوئے ،انہوں نے کہا مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے اختلافات ہوسکتے ہیں۔

اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی عدم شرکت  بڑا موضوع رہی  ،مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیہ کے باعث ڈویژنل عہدیداران بھی تذبذب کا شکار رہے۔

اجلاس میں خطاب کے دوران  مریم نواز نے کہایہ ‏دشمن کا پراپیگنڈہ ہے،اس پر کان نہیں دھرنے چائیں،اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی اٹھ کر قیادت پرسوال اٹھائیگا،نوازشریف اور شہبازشریف متفق ہیں ۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اویس لغاری نے کہامسلم لیگ ن میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں ،شہبازشریف مصروفیت کے باعث نہیں آئے۔

تبصرے بند ہیں.