قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

128

 

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس  کل 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ یہ اجلاس چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔

 

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 17 ستمبر 2021 بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا۔

 

واضح رہے کہ چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب سے ہوچکا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی شاگردی اختیار کریں۔

تبصرے بند ہیں.