پاک سعودی عرب تعلقات کو کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی :علامہ طاہر اشرفی 

142

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک سعودی عرب تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی ۔

 

علامہ طاہر اشرفی نے سعودی عرب سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب و مشرق وسطیٰ عمران خان اور امیر محمد بن سلمان کا دنیا کیلئے تحفہ ہے ، ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،پاک سعودی عرب تعلقات کے استحکام اور عالم اسلام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے بنیاد پر ہیں ، سعودی سفیر کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کا موقف عالم اسلام کے اہم مسائل پر ایک ہے۔

 

انہوں نے کہا پاک سعودی عرب تعلقات کو کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی ۔

تبصرے بند ہیں.