اداکار عمر شریف اور ان کے خاندان کے امریکی ویزے جاری

138

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ۔

‏شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں اور وہ  جلد علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اداکار عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.