دبئی حکام نے ڈوبا ہوا ” ریسٹورنٹ ” سمندر سے نکال لیا

178

دبئی : یواے ای نے 90 ٹن وزنی ڈوبے ہوئے جہاز  کوسمندر سے نکال لیا ۔ پانی پر چلتے پھرتے ریسٹورنٹ کو پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  یو اے ای میونسپل کارپوریشن نے رگاال بوتین کے علاقے سے مختلف اداروں کے تعاون سے لکڑی کا بنا ہوا 90 ٹن وزنی ڈوبا ہوا جہاز سمندر کی تہہ سے نکال لیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے جہاز کے ملبے کو نکالنے کے آپریشن میں تیس سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میونسپل نے روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اوردبئی پولیس کے تعاون سے یہ کام مکمل کیا ہے ۔  یہ جہاز ڈوب گیا تھا جس کو ری کور کرنے کے لئے ارد گرد کے علاقے میں دوسرے جہازوں کا داخلہ بند کرنا پڑا ۔

آپریشن میں شامل ایک آفیسر نے بتایا کہ جب ہمیں جہاز کے ملبے کے آثار نظر آئے تو ہم نے اس کے اردگرد ایک سمندر کی تہہ میں نشان لگائے ۔ جس کے بعد جہازی سائز کی کرینیں آپریشن میں استعمال کی گئیں ۔

یا د رہے کہ نوے ٹن وزنی یہ جہاز سمندر میں ایک تیرتا ہوا ریسٹورنٹ تھا جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز تھا۔
جہاز کو سمندر سے باہر نکال کر دوبارہ سے بنایا  جائے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.