وزیراعظم نے پنجاب کی انتظامی اور سیاسی ٹیم کو نئے اہداف دے دیئے

137

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں پنجاب کی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو نئے اہداف اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظر آنا چاہیے کہ حکومت ان کے لیے کیا کر رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق لاہور کے دورے میں وزیراعظم عمران خان نے انتظامی ٹیموں کو صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور میں پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، شہر میں پانی کے لیول کو 10 پندرہ سال پہلے والی سطح پر لایا جائے۔
 

وزیراعظم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو ماحولیات کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرین کرنے کا بھی حکم دیا۔

 
وزیراعظم نے انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظر آنا چاہیے کہ حکومت ان کے لیے کیا کر رہی ہے۔

 

وزیراعظم کو دورے کے دوران فیڈمک کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس دوران  وزیراعظم نے فیڈمک کے سی ای او اور چیئرمین کی فوری تقرری کا حکم جاری کیا۔ فیڈمک میں کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا بھی حکم دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پارکوں کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے اور لاہور باغات کا شہر مشہور تھا اسے دوبارہ باغات کا شہر بنائیں کیونکہ لاہور کو کنکریٹ کا جنگل نہیں بنانا بلکہ باغوں کا شہر بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کو سر سبز بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں کیونکہ ماحولیات کے کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہے۔ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں جبکہ سڑکوں کی مرمت۔ کی جائے۔

 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے حوالے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور گنگا رام میں مدَر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو جون 2022ء میں فعال کر دیا جائے گا، وزیراعظم کو لاہور میں نئے اسپتالوں کے قیام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.