پاکستان نیوز ی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیز یز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ،کوچ کورونا کا شکار 

25

لاہور :پاکستان نیوز ی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کے کوچ محمد یوسف کورونا کا شکار ہو گئے ،کورونا مثبت ہونے بعد محمد یوسف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق کورونا پازیٹو آنے کے بعد محمد یوسف پاکستان کے ٹی ٹونٹی پلئیر کے کیمپ میں بطور کوچ دستیاب نہیں ہونگے،محمد یوسف کی عدم موجودگی میں عمر رشید ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نگرانی کرینگے ۔

واضح رہے نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈ کپ سکواڈ کے 5 کھلاڑیوں کا 16 ستمبر سے کیمپ شروع ہو رہا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی 17 ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے،ان کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، محمد حفیظ، اعظم خان، آصف علی اور عماد وسیم شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی،ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوٹل پہنچنے پر کی جائے گی،کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر یہ تمام کھلاڑی 19 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.