وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،وجہ سامنے آگئی

23

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور اجلاس سے ورچوئل خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک جائیں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے ،وزیر خارجہ نیو یارک میں او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے،وزیرخارجہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس ملاقا ت میں ابھی تک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی ،وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.