خاتون اوّل بشریٰ عمران کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ

56

لاہور: خاتون اوّل بشری عمران نے آج انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا خصوصی دورہ لیا۔ انہوں نے دورے کے دوران مینٹل ہیلتھ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

خاتون اوّل بشریٰ عمران کو حکام کی جانب سے ادارے کے خدوخال اور سہولیات بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

خیال رہے کہ خاتون اول بشریٰ عمران فلاحی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔ اس سے قبل وہ دورہ لاہور کے دوران غریبوں کے قیام کیلئے بنائی گئی پناہ گاہ اور فاؤنٹین ہاؤس کا بھی دورہ کر چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.