لاہور: وزیراعظم عمران خان اہم سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری سرور کیساتھ ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس بھی شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر بھی اجلاس کو طلب کیا ہے جس میں اہم حکام شرکت کرینگے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کے زیر صدارت صوبے میں سپشل اکنامک زونز کے معاملے پر بھی اجلاس ہوگا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال خصوصی اکنامک زونز کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محنت عنصر مجید نیازی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومتی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.