خیبرپختونخواہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور سیکرٹریٹ میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی عائد

127

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع وزیراعلیٰ ہاﺅس اور سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ پابندی کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اور مہمانوں کیلئے مین گیٹ پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
دوسری جانب ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اموات میں حالیہ اضافے سے اس مہلک مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 733 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.