وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

123

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیساتھ علیحدہ علیحدہ  ملاقاتیں کریں گے۔ سردار عثمان بزدار صوبے کے سیاسی و انتظامای امور پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کنٹونمنٹ انتخابات میں پارٹی کارکردگی پر تنظیم نو کا جائزہ بھی متوقع ہے جبکہ پنجاب کابینہ میں متوقع تبدیلیوں پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سے نئے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹریز بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.