ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

123

کیلی فورنیا: امریکا کی معروف اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی آن لائن اسٹریمنگ سے کی گئی۔ آئی فون 13 پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا، فون میں جدید ڈیول کیمرہ سسٹم نصب ہو گا، نیا چپ سیٹ اے 15 بائیونک بھی نئے فون کا حصہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 فائیو جی نیٹ ورک سے بھی منسلک ہو سکے گا جب کہ آئی فون 13 منی بھی جلد فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ ایپل نےاپنے آئی پیڈ منی اور سیریز 7 اسمارٹ واچ میں بھی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالر یعنی ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے ہو گی۔ آئی فون 13 منی 699 ڈالر یعنی ایک لاکھ 16 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔ اس کے علاوہ آئی فون 13 پرو کی قیمت دیگر ماڈل سے زیادہ رکھی گئی ہے۔ آئی فون 13 پرو 999 ڈالر یعنی ایک لاکھ 65 ہزار روپے میں ملے گا۔

آئی فون کے نئے ماڈل میں 13 میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جس میں 6 ایکس تک ذوم اور 15 زی تک کا ڈیجیٹل زوم لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 کے تمام ماڈلز میں بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.