اسلام آباد کیلئے بڑے منصوبوں کی منظوری

22

اسلام آباد: کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 

کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کا 53 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد بس سروس منصوبے کو 873 ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 115 عوامی ٹائیلٹس 40 ملین کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سینی ٹیشن کو جدید مشینری مہیا کرنے کے لئے 689 ملین لاگت کی منظوری دی گئی۔

 

کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایم پی او ڈرایکٹریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 401 ملین لاگت سے جدید مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔ مزید یہ کہ اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزبیلٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عوامی سہولیات کے پیش نظر ایف ایم ریڈیو اور یو ٹیوب چینل کی منظوری بھی دی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.