لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری

178

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایائے خورونوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 65 روپے، آلو درجہ دوئم 60 روپے، آلو شوگر فری اول 42، آلو شوگر فری دوئم 39 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

پیاز درجہ اول 60 روپے، پیاز درجہ دوئم 52 روپے اور پیاز درجہ سوئم 45 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔

ٹماٹر درجہ اول 50، ٹماٹر درجہ دوم 45 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 40 روپے فی کلو گرام میں فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لہسن دیسی 150 اور لہسن چائنہ 245 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ادرک چائنہ 385 روپے اور کھیرا دیسی کی قیمت 73 روپے فی کلوگرام رکھی گئی ہے۔

بینگن 37 روپے، پھول گوبھی 83 روپے، شملہ مرچ 130، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 52 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ لیموں دیسی 135 روپے فی کلوگرام جبکہ سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 80، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

انگور 155، انگور بدانہ 105، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 47 اور کیلا سوئم 35 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔

انار قندھاری 155 اور انار دیسی 185 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ آم چونسہ سفید 150، آم دیسی 58، امرود 70، ناشپاتی 125 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔

کھجور ایرانی 260 اور کھجور اصیل 155 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ انگور گولہ 155، آڑو اول 230 جبکہ آڑو دوئم 100 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

تبصرے بند ہیں.