کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

265

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 87 فیصد مریض ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں آئے ہیں اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں بھی وہی مریض ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی۔ 
امریکہ کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے اور اس وقت 15 سال سے 18 سال تک کے افراد کو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔
امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ 10 ستمبر کو لاہور کیلئے فائزر ویکسین امریکہ کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے اور اب تک فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 85 ہزار 801 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار 49 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 6 کروڑ 82 لاکھ 27 ہزار 337 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 455 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.