پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک اور زبردست کارنامہ ،7 گولڈ میڈل جیت لیے 

23

لاہور :پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک اور کارنامہ ،آن لائن ورلڈ جوجسٹواری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے ،پاکستان نے جوجسٹو کے آن لائن مقابلوں میں سات گولڈ میڈل اور چار سلور میڈل جیت لیے ۔

ورچوئل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ایشل فاطمہ، مشل فاطمہ، ردا سلمان، محمد عبداللہ، احد، سحر اعجاز، علی اعجاز اور حفضہ نے گولڈ میچز جیتے جبکہ  افیف الحسن، زین العابدین، علی مختار اور عمر سعید نے سلور میڈل جیت لیے۔

اس گولڈن جیت کی خوشی میں جہاں کھلاڑی بہت پر جوش تھے وہیں کھلاڑیوں نے کوچز کی پزیرائی نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا ،کھلاڑیوں کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ایسے تمام کھلاڑیوں ،کوچز کی سرکاری سطح پر پزیرائی کرے ،کھلاڑیوں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے  جوجسٹو کی عالمی تنظیم کے تحت ہونے والے مقابلوں میں بائیس ممالک نے حصہ لیا ۔

تبصرے بند ہیں.