موجاں ای موجاں،میٹرک ،بارہویں جماعت کے تمام طلبا پاس

134

اسلام آباد:وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کی اطلاعات ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہواجس میں کورونا وائرس کی صورتحال نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ،اجلاس میں میٹرک اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فیل ہونے والے طلبا کو بھی اضافی 33 نمبر دے کر پاس کر دیا جائیگا ،اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دوبارہ امتحانات لینا آسان نہیں ہوگا ۔

 ملاقات میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات ،خیبر پختونخوا ،پنجاب میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ اور پروموشن پالیسی پر بھی غور کیا گیا ۔

کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کل اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.